: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
امریکہ،16مارچ(ایجنسی) ری پبلکن پارٹی کے سرکردہ سیاستدان ڈونلڈ ٹرمپ نے تین مزید ریاستوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور اپنے ایک بڑے حریف مارکو روبیو کو صدارتی دوڑ سے باہر کر دیا ہے۔ کلنٹن کو بھی سبقت حاصل ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو اہم ریاست اوہائیو میں البتہ شکست اٹھانا پڑی ہے۔ وہاں کی پرائمری اوہائیو کے گورنر جان کَیسِک نے جیت لی۔ یہ پہلی پرائمری تھی، جس میں کَیسِک کو کامیابی ملی۔ اس طرح اب ری پبلکن پارٹی میں 63
سالہ کَیسِک اور 45 سالہ ٹَیڈ کروز کی صورت میں ٹرمپ کے محض دو حریف میدان میں باقی رہ گئے ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی میں 68 سالہ ہلیری کلنٹن صدارتی امیدوار بننے کی منزل کے زیادہ سے زیادہ قریب پہنچ گئی ہیں۔ اُنہوں نے فلوریڈا، الینوئے، اوہائیو اور نارتھ کیرولینا میں اپنے حریف 74 سالہ بیرنی سینڈرز کو شکست سے دوچار کیا۔ کلنٹن کی ان کامیابیوں کے بعد لگتا ہے کہ اب امریکی سینیٹر بیرنی سینڈرز کے لیے کلنٹن کو ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار بننے سے روکنا بہت مشکل ہو گا۔